ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا سب سے آسان ذریعہ نئے پودے لگانا ہے، عظمی بخاری

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ درخت انسان کے لیے اتنے ہی ضروری ہیں جتنا پانی،درخت لگائیں اور ماحول کو آلودگی سے بچائیں،درخت لگائیں اور اپنے بچوں کو صحت مند وصاف شفاف ماحول فراہم کریں۔

انہوں نے کہاکہ جنگلات کے عالمی دن پر ہر شہری کا فرض ہے کہ ایک ایک پودا لگائے،آئیں اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، بطور ذمہ دار شہری ہر فرد کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک ایک پودا لگائے ، آنے والے کل میں یہی پودا درخت بن کر آپ کے بچوں کو صاف شفاف ماحول فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ لاہور کا کوالٹی انڈیکس پہلے ہی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکا اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا سب سے آسان ترین ذریعہ نئے پودے لگانا ہے، تمام شہری اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس مہم میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ساتھ دیں اور ایک ایک پودا لگائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More