ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور41،مٹھی39، لسبیلہ، ٹنڈو جام اورشہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More