وفاقی دارالحکومت پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 10579 سے بڑھ کر 34324 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 33522 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 327 گھاس کے پولن کی مقدار 194 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 144 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More