سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، ایک دہشت گرد مارا گیا، دو زخمی، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

راولپنڈی۔21مارچ (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات ضلع پانجگور میں ایک خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاكر لياقت جہنم واصل ہو گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گرد چاكر لياقت متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئر نس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More