وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی زیرصدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا 51 واں اجلاس

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کے پالیسی بورڈ کا 51 واں اجلاس وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن افتخار علی شلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ماہر اراکین، ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈریپ کے مختلف ڈویژنز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پالیسی بورڈ نے معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج سے ایک ماہ کے اندر انسانی استعمال کی تمام مقامی اور درآمد شدہ فارماسیوٹیکل اور حیاتیاتی ادویات کی پیکیجنگ پر بارکوڈ پرنٹ کریں۔ بورڈ نے ڈریپ کو اس اقدام کی تعمیل کی کڑی نگرانی کرنے اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائیوں سمیت تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ اقدام عالمی طریقوں اور معیارات سے ہم آہنگ ہے جو کہ ادویہ سازی کی صنعت میں مضبوط سپلائی چین مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ڈریپ پاکستان میں علاج کے سامان کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے اور عوام کو جعلی مصنوعات سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More