وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا ۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیروہیں۔ انہوں نےکہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More