کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جننگ ویسٹ کی تلفی اشد ضروری ہے،محکمہ زراعت

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

فیصل آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ جننگ ویسٹ کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کیلئے پناہ گاہ ثابت ہوتا ہے لہٰذا جننگ فیکٹریاں کچرے وجننگ ویسٹ کو 31مارچ تک ہر صورت تلف کر دیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران جننگ فیکٹریوں کے مالکان سے رابطہ کرکے کچرے وجننگ ویسٹ کی تلفی کو یقینی بنا رہے ہیں تاہم یہ فیکٹری مالکان کا بھی فرض ہے کہ وہ زرعی ترقی اور معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جننگ فیکٹریوں کے کچرے کی تلفی کا مقصد کپاس کی آئندہ فصل کو کیڑوں اور سنڈیوں سے محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کپاس کی فصل کیڑ ے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رہے گی تو کاشتکار اچھی فصل حاصل کر سکیں گے جس کا فائدہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More