برآمدات میں اضافہ،بنگلہ دیش کا رواں سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 3 ارب ڈالر ہوگیا

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

ڈھاکہ۔20مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران اس کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے،اس کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔شنہوا نے بنگلہ دیش کے مرکزی بنک کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جون میں ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے دوران گزشتہ سال (2022-2023 ) کے مقابلے میں نمایا ں اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 3,148 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 4,648 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔حکام نے کہا کہ مرکزی بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور ادائیگیوں کے مجموعی توازن نے جولائی سے جنوری کے عرصے میں مثبت رجحان برقرار رکھا ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں درآمدی بلوں میں کمی کے دوران برآمدی آمدنی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ۔بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش کو مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں 12.89 بلین ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More