اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے لئے امداد روک رہا ہے،آکسفیم

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

دی ہیگ ۔20مارچ (اے پی پی):برطانیہ میں قائم انسانی امدادی تنظیم آکسفیم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کے باوجود اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے لئے انسانی امداد روک رہا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق آکسفیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے منظم طریقے سے غزہ کی امداد روک دی ہے جس میں آکسیجن، انکیوبیٹر، پانی اور جراثیم کش مصنوعات شامل ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ امداد غزہ سے 40 کلومیٹر دور مصر کے شہر العریش میں جمع کی گئی دنیا میں کئی انسانی امدادی تنظیموں کی طرف سے آنے والی امداد کو اسرائیلی حکام ہفتوں اور مہینوں سے مسترد کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More