جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج کی شمالی کوریا کی سرحد کے قریب دریا عبور کرنے کی مشقیں جاری

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

سیئول۔20مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج کی شمالی کوریا کے ساتھ سرحد کے قریب کم گہرائی والی جگہ سے دریا عبور کرنے کی11روزہ مشقیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج اور امریکا کی شمالی کوریا کے ساتھ سرحد پر واقع شہر پاجو کے قریب دریائے امجن میں مشقیں 11مارچ کو شروع ہوئیں

جو 22مارچ کو اختتام پزیر ہوں گی۔ مشقوں میں تقریباً 470 افراد حصہ لے رہے ہیں،مشقوں میں سی ایچ۔47ڈی چنوک اور اے ایچ ۔64ای اپاچی ہیلی کاپٹر، کے آئی ای آئی ٹینک اور مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم سمیت دیگر آلات کو شامل کیا گیا ۔ مشقوں کا مقصد امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More