عراق کے سابق وزیرِ دفاع سویڈن میں گرفتار

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

سٹاک ہوم۔20مارچ (اے پی پی):عراق کے سابق وزیر دفاع نجاح الشمّری کو سویڈن پہنچنے پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر جینس نیلسن نے بتایا کہ سابق عراقی وزیر دفاع نجاح الشمری کو دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نجاح الشمری کو گزشتہ روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سٹاک ہوم کے ارلینڈا ایئرپورٹ پر اترے۔

جینس نیلسن نے کہا کہ ان کے خیال میں نجاح الشمری کو حراست میں لینے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اپنے وکیل کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہوا تھا کہ وہ اگلے روز پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوں گے۔ انہوں نےبتایا کہ سابق عراقی وزیر دفاع پر دھوکہ دہی سے فوائد حاصل کرنے کا شبہ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More