سعودی عرب ، جدہ بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

اے پی پی  |  Mar 20, 2024

ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے جدہ کی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بندرگاہ پر زکٰوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کھاد کی کھیپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔مروان الحازمی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، ان میں ایک مقیم شامی، دو سعودی شہری اور دو نامعلوم شہریت کے حامل غیرملکی ہیں۔سکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کے خصوصی ٹول فری نمبر پر رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More