گرڈ اسٹیشن سٹیلائٹ ٹائون راولپنڈی مین ہول میں آتشزدگی سے 11 کے وی کے 5 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سٹیلائٹ ٹائون راولپنڈی سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول میں آتشزدگی کے باعث مین ہول سے گزرنے والے 11 کے وی کے 5 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل پیدا ہوا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں شہید محمد دین، صادق آباد ،شکریال،شمس آباد اور فاروق اعظم شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ٹیمیں افطار سے قبل متاثرہ فیڈرز کا لوڈ متبادل فیڈرز پر منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر اپنے صارفین سے معذرت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More