وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 1405 سے بڑھ کر 3473 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 3260 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 73 ،گھاس کے پولن کی مقدار 63 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 46 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More