وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو ملاقات کی۔امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق امریکی سفیر نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کو مکمل کرنے کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کو نوٹ کیا۔ سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں امریکہ پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More