یورپی یونین فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر متفق

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

برسلز۔19مارچ (اے پی پی):یورپی یونین نے تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ابتدائی سمجھوتہ طے کیا ہے جس کے تحت مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائدکی جائیں گی۔

اردو نیوز کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں وزرا خارجہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ جلد مکمل عمل درآمد تک جاری رہے گا لیکن یہ ایک سیاسی سمجھوتہ ہے۔

یہ سلسلہ یورپی یونین میں اسرائیل کے قریبی ممالک کے لیے اہم ہے، جیسے جرمنی، آسٹریا اور جمہوریہ چیک جو اس بات پر زور دینا چاہتے تھے کہ وہ دونوں فریقین کے درمیان فرق نہیں کرتے۔سفارت کاروں نے کہا کہ ہنگری پرتشدد آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا سخت مخالف تھا لیکن حال ہی میں اس نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More