اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 52 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

۔19مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5کارروائیوں میں 52 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتار کرلئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والےمسافر سے 440 گرام آئس برآمدکی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں کراچی جانے والے مسافر سے 54 ہیروئن اور 4 مشکوک مواد سے بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔تربت سے 50 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More