سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 19, 2024

ماسکو ۔19مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے روسی صدر، روس کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی جسے تمام شعبوں میں مضبوط بنانا اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے روسی صدر اور روس کے دوست عوام کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن میں ولادیمیر پیوٹن نے 87 اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے۔ روسی صدر پہلی مرتبہ 1999 میں اقتدار میں آئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More