وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے یو اے ای کے ہم منصب کی جانب سے مبارکباد دینے کے لئے ٹیلیفون کو سراہا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More