ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07 ، کالام منفی 04،استور منفی 02 اور سکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More