وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کا منصب سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مراد علی شاہ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ جس محنت سے آپ نے پنجاب حکومت کے امور سر انجام دئیے ۔ امید ہے کہ اسی جذبے سے آپ وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More