وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر اظہارتعزیت

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے راجہ وقار ممتاز کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ وقار ممتاز مسلم لیگ (ن) کے مخلص اور پرعزم کارکن تھے، ان کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More