عراقی مسلح گروپ کا گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

بغداد۔18مارچ (اے پی پی):عراقی مسلح گروپ اسلامک ریزسٹنس نے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بیس پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے تاہم اسرائیلی فوج یا اسرائیلی میڈیا نے اس حملے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی لیکن اردنی فوج نے شام کے ساتھ اپنی سرحد پر مشکوک فضائی نقل و حرکت نوٹ کرنے کی خبر دی تھی۔

اسلامک ریزسٹنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ایئربیس پر حملہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہے اور رمضان کے دوران دشمنوں کے ٹھکانوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو بڑھا کر دوگنا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسلامک ریزسٹنس نے 11 مارچ کو اسرائیل کےبن گوریان ہوائی اڈے کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More