فلپائن ،موٹر سائیکل اور بس میں تصادم سے خاتون ہلاک، شوہر زخمی

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

منیلا۔18مارچ (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ ریزال میں موٹر سائیکل اور بس میں تصادم سے خاتون ہلاک اور شوہر زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطبق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو ہائی وے پر ٹے ٹے کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب خاتون اور اس کا شوہر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اس دوران بس اوو ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے خاتون ہلاک اور شوہر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More