اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں آپریشن شروع کردیا، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

رام اللہ ۔18مارچ (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں آپریشن شروع کر دیا۔الجریزہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی افواج نے ٹینکوں سے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ہسپتال میں فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نےکہا کہ وہ الشفا کے اندر طبی عملے، مریضوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی زندگیوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتی ہے اور یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً 30ہزار افراد جن میں بے گھر شہری، زخمی مریض اور طبی عملہ شامل ہے الشفا ہسپتال میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے لاؤڈ سپیکر پر الشفا ہسپتال میں پناہ لیے سینکڑوں افراد کو ہسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More