بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان خود پر فخر کیوں محسوس کر رہی ہیں؟

اردو نیوز  |  Mar 18, 2024

انڈیا ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جب اداکارہ سارہ علی خان سے ان کے متنوع کرداروں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے تمام کرداروں میں مختلف نوعیت کے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔‘انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس کو دکھانے کا موقعہ مجھے اب مل رہا ہے۔‘

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ ’اے میرے وطن‘ اور ’مرڈر مبارک‘ کے گانے سن رہی تھی جو دونوں ایک دوسرے سے نہایت مختلف ہیں۔‘سارہ علی خان کہتی ہیں کہ ’یہ مجھے واپس اس وقت میں لے گیا جب 2018 میں ’سمبا‘ اور ’کیدارناتھـ‘ ایک ہی ماہ کے دوران ریلیز ہوئی تھیں۔‘’مجھے ان فلموں کے ذریعے وہ فن  دکھانے کا موقعہ ملا جس پر مجھے فخر ہے۔ اور میں اب بھی ایسا کر رہی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگ ایسا کہیں کہ یہ تو سب کچھ کر سکتی ہے، اس کو دیکھو کتنی حسین لگ رہی ہے جیسا کہ سمبا فلم کے’ آنکھ مارے‘ گانے میں ہوا تھا۔‘انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بطور اداکارہ اس فلم میں کام کر کے وہ بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’یہ ایک پراطمینان تجربہ ہے کہ میں ایسی فلموں کی ہیڈلائنز میں ہوں جس کے ذریعے آپ میرا ایسا روپ  دیکھیں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا۔‘’یہی وہ وجہ ہے کہ مجھے خود پر فخرمحسوس ہو رہا ہے۔ اگر میں سچ کہوں تو آخری بار مھجے ایسا ’ کیدارناتھـ ’ فلم کی ریلیز پر محسوس ہوا تھا۔‘ سارہ علی خان نے مزید یہ کہا کہ ’یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں زیادہ گلیمر نہیں تھا مگر اس کے کردار میں بہادری، طاقت اور پراعتمادی ہے جو اوشا مہتا (جو آزادی کے لیے لڑتی ہیں) کے روپ میں ادا کرنا تھا اور میں نے یہ بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More