وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ دور حکومت میں آئے سیلاب کے دوران خسنوب، قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں ایک بچےسےکیاہوا وعدہ وفاہوا

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ دور حکومت میں آئے سیلاب کے دوران خسنوب، قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں ایک بچے سے کیا ہوا وعدہ وفا ہوا۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب میں وزیرِ اعظم نے متاثرین کی امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کی، ملک گیر دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے خسنوب قلعہ سیف اللہ کا بھی دورہ کیا۔

اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران بے گھر متاثرین کے خیمے میں اکرام اللہ کی زندگی کا نیا سفراس وقت شروع ہوا جب وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں غیرمعمولی جذبہ رکھنے والے اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر سرکاری خرچ پر اکرام اللہ کا لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں داخلہ ہواجہاں آج وہ نویں جماعت میں ہے۔ شہبازشریف دوبارہ وزیراعظم بنے تو اکرام اللہ انہیں مبارک باد اور پھول دینے وزیراعظم ہائوس آیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اسے ٹاپ کرنے کا اس کا وعدہ یاد دلایااور اسے ڈھیروں پیار کے ساتھ محنت اور تعلیم کے حصول پر توجہ دینے کی نصیحت کی۔ وزیرِ اعظم نے اکرام اللہ کو قلم اور اپنی ذاتی حیثیت میں نصابی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے آئی پیڈ بھی تحفہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More