وزیر اعظم کی پاکستان مسلم لیگ(ن )اسلام آباد کےضلعی صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر تعزیت

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن )اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے راجہ وقار ممتاز کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More