شمالی کوریا نے 3بیلسٹک میزائل فائر کردیے

اے پی پی  |  Mar 18, 2024

پیانگ یانگ۔18مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے 3بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں ۔

تاس کے مطابق شمالی کوریا کا یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے ۔شمالی کوریا نے یہ میزائل مشرقی سمندر کی طرف داغے ہیں ، میزائلوں نے 50 کلومیٹر کی بلندی پر 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے کچھ دور گرے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More