اے پی پی | Mar 18, 2024
پیانگ یانگ ۔18مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے روسی صدر ولادیمیر پیُوٹن کی طرف سے دی گئی ایک نجی گاڑی میں اپنی پہلی سواری کی ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شمالی کوریائی رہنما نے ایک عوامی تقریب کے دوران صدر پیُوٹن کی طرف سے دی گئی ایک نجی گاڑی میں اپنی پہلی سواری کی ۔ کِم یو جونگ نے کہا کہ اُن کے بھائی کی جانب سے اس تحفے کا استعمال شمالی کوریا اور روس کی دوستی کا واضح ثبوت ہے جس میں جامع انداز میں ترقی ہو رہی ہے۔ دوسری جانب روس کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی یہ گاڑی آرُس سینیٹ لیموزین ہے۔ یہ گاڑی پیُوٹن کی نجی گاڑی کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More