وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکی کی قیادت کےساتھ کام کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ

اے پی پی  |  Mar 16, 2024

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دو عظیم ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے، ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More