پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21 مارچ کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  Mar 16, 2024

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و نجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ماہرین ماحولیات و جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے ۔جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More