چین میں دھند کے باعث زرد الرٹ جاری

اے پی پی  |  Mar 16, 2024

بیجنگ۔16مارچ (اے پی پی):چین کی قومی آبزرویٹری نے ہفتے ملک کے کچھ حصوں میں دھند کے باعث زرد الرٹ جار ی کر دیا ۔

شنہوا کے مطابق نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے کہا کہ زرد سمندر کے کچھ حصے، مشرقی بحیرہ چین اور شانڈونگ، جیانگ سو اور ژی جیانگ صوبوں کے ساحلی علاقوں میں ہفتے کو دھند چھائی رہے گی، جس کی حد نگاہ 1,000 میٹر سے بھی کم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شدید دھند ہنان، گوانگ ڈونگ اور گوانگسی کے کچھ حصوں میں ہوگی، جس سےحد نگاہ 200 میٹر سے کم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ چین میں دھند کے لیے تین درجے، کلر کوڈڈ وارننگ سسٹم ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے سنگین وارننگ ہے، اس کے بعد نارنجی اور پیلا ہے۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More