واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکا میں اس سیزن میں فلو سے تقریباً 20,000 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔شنہوا کے مطابق ، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی )نے گزشتہ روز تازہ ترین اعداد و شمار کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں اس سیزن میں اب تک کم از کم 29 ملین فلو کی بیماریاں، 320,000 ہسپتالوں میں داخل اور 20,000 اموات فلو سے ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اضافے کے ساتھ موسمی انفلوئنزا کی سرگرمی قومی سطح پر بلند ہے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو سالانہ فلو ویکسین لگائیں ۔ ■