وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو یو اے ا ی کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کاٹیلی فون،وزارت خارجہ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 15, 2024

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بات چیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر سطحی تعاون کی پائیدار رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More