قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لئے فاتحہ خوانی

اے پی پی  |  Mar 15, 2024

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ غزہ میں جمعہ کومزید 21 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم اس قتل و غارت کی مذمت کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران یہ ظلم اور مسلمان ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سپیکر کے کہنے پر جام کمال نے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More