وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹیلی نار کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 15, 2024

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار خرم اشفاق نے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سی ای او ٹیلی نار نے وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں فائیو جی رول آئوٹ، انوویشن اور یوتھ کی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) میجر جنرل عمر احمد شاہ نے بھی وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More