اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی معطل کر دی ہے،اٹلی

اے پی پی  |  Mar 15, 2024

روم۔15مارچ (اے پی پی):اٹلی نے کہا ہے کہ اس نے 7اکتوبر کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اطالوی وزیر دفاع گویڈو کروسیٹو نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر کے بعدمتعلقہ ادارے کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے کوئی نئی اجازت نہیں ملی، جس کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی گئی۔ جو لائسنس 7 اکتوبر سے پہلے دیئے گئے تھے ان پر پہلے ہی عملدرآمد کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہتھیاروں کی جن کھیپوں کی اجازت دی گئی تھی لیکن مذکورہ تاریخ سے پہلے ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا، ان کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فہرست میں ایسا مواد تو موجود نہیں ہے جو اگر استعمال کیا جائے تو غزہ کے باشندوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More