امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی 2بستیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اے پی پی  |  Mar 15, 2024

واشنگٹن۔15مارچ (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی 2بستیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کی ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے 3 اسرائیلی شہریوں ، موشیس فارم اور زیویس فارم نام کے دو اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ دو بستیوں کو پابندیوں کا نشانہ اس لیے بنایا جائے گا کہ کہ انہیں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں کے لئے ایک اڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More