صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہیں، یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More