امریکی بحریہ کا جہاز انڈیانا پولس خیر سگالی دورہ پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

راولپنڈی ۔14مارچ (اے پی پی):امریکی بحریہ کا جہاز انڈیانا پولس (INDIANAPOLIS) خیر سگالی دورہ پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

کراچی آمد پر پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی روابط کا فروغ ہے ۔دورے کے دوران دو طرفہ روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔پاک بحریہ خطے کی سکیورٹی اور امن کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More