چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 17مارچ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

بیجنگ۔14مارچ (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 17مارچ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےجمعرات کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وان وین بن کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ 17سے 21مارچ تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے اور اس دوران اپنے آسٹریلوی ہم منصب پینی وونگ کے ساتھ ساتویں چین۔آسٹریلیا خارجہ اور سٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More