برطانیہ کا بیرونی حکومتوں کوہموطن اخباروں کی ملکیت سے روکنے کے منصوبے کا اعلان

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

لندن۔14مارچ (اے پی پی):برطانوی حکومت نے غیر ملکی حکومتوں کوبرطانوی اخباروں کی ملکیت سے روکنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ سٹیفن پارکنسن، میڈیا منسٹر نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہائوس آف لارڈز)میں اعلان کیا کہ کنزرویٹو حکومت مجوزہ قانون سازی میں ترمیم کرے گی تاکہ ان اخبارات پر غیر ملکی ریاست کی ملکیت کو روک سکے۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام آزاد پریس کے لیے اضافی تحفظات فراہم کرے گا، جو ہماری جمہوریت کا ایک ستون ہے۔

اس اعلان نے برطانوی میڈیا کے حلقوں میں ہنگامہ برپا کر دیا اور حکومت نے فوری طور پر عوامی مفاد کی بنیاد پر فروخت کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔ ٹیک اوور کے منصوبوں نے ٹیلی گراف کے عملے میں بھی اضطراب پیدا کیا ہے، جنہوں نے بار بار اس کے خلاف بات کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے حالیہ ہفتوں میں اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے دیے گئے دلائل کو غور سے سنا اور غیر ملکی ریاست کی ملکیت، اثر و رسوخ یا اخبارات اور میگزینوں کے کنٹرول کو واضح طور پر مسترد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔پارکنسن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ پابندی کا اطلاق براڈکاسٹروں پر نہیں ہوگا،ہمارا ارادہ ہے کہ تبدیلیاں شاہی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More