کیا واقعی سحری میں زیادہ پانی پینے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی؟

ہماری ویب  |  Mar 14, 2024

ہت سے لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ سحری میں گلاس بھر بھر کے پانی پی لیں گے اور انہیں پھر پورا دن پیاس نہیں لگے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق سحری میں اس خیال سے زیادہ پانی پینا کہ پورا دن پیاس نہیں لگے گی روزے دار کی بہت بڑی غلط فہمی ہوتی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں ذرا سی بھی پانی کی مقدار بڑھتی ہے تو فورا پیشاب بن کر خارج ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سحری میں بہت زیادہ پانی پینے کی صورت میں آپ کو بار بار ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے اور اضافی پانی پیشاب کی صورت میں ایک یا دو گھنٹے میں ہی جسم سے نکل جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سحری میں صرف اتنا پانی پینا چاہئے کہ اُس وقت کیلئے آپ کی پیاس ختم ہوجائے کیونکہ آپ نے کھانا بھی کھایا ہوگا اور پانی بھی زیادہ مقدار میں پی لیں گے تو وہ معدے کی خرابی اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ کے دوران پیاس سے بچنے کیلئے خود کو ہر ممکن طور پر دھوپ سے بچائیں تاکہ آپ کے جسم سے پسینہ خارج نہ ہو کیونکہ پسینہ خارج ہونے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More