جنوبی کوریا ،ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

سیئول۔14مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا میں ساحل کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ شنہوا نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز 139 ٹن وزنی ٹرالر دارالحکومت سیئول سے تقریباً 330 کلومیٹر جنوب میں ٹونگیونگ شہر کے ایک جزیرہ میں ڈوب گیا۔

جس میں عملے کے 11 ارکان سوار تھے، جن میں 4 جنوبی کوریائی،6انڈونیشیا اور ایک کا تعلق ویتنام سے تھا، کوسٹ گارڈ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور عملے کے10رکان کو کوسٹ گارڈ اور قریبی کشتیوں نے بچالیا تاہم ایک کپتان سمیت 3 جنوبی کوریائی باشندوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جبکہ جنوبی کوریا کا ایک ملاح لاپتہ ہو گیا ۔

لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،جس میں 16 کشتیاں، دو بحریہ کے جہاز اور تین ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More