انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

جکارتہ ۔14مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ شنہوا کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا ہےکہ جمعرات کی صبح وسطی انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی صوبے میں 6.2 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلے کا مرکز مشرقی بولانگ مونگونڈو ریجنسی سے 128 کلومیٹر جنوب مشرق میں سمندر کی تہہ کے نیچے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے انڈونیشیا، ایک جزیرہ نما ملک، بحرالکاہل کا رنگ آف فائر کہلانے والے کمزور زون میں ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More