سعودی عرب ، ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر رمضان سیزن کی خصوصی مہر

اے پی پی  |  Mar 14, 2024

ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر رمضان سیزن کی خصوصی مہر کا اجرا کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق مملکت کی وزارت داخلہ کے ماتحت سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رمضان المبارک میں ماہ مقدس کی مناسبت سے خصوصی مہر کا اجرا کیا ہے۔وزارت ثقافت کے تعاون سے اس خصوصی مہر کا مقصد رمضان المبارک سے متعلق ثقافتی وتاریخی ورثے اور قدیم رسم ورواج کا احیا ہے۔

جدہ، ریاض، اور دمام کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔واضح رہے وزارت ثقافت نے اس سال سعودی عرب کے تمام شہروں میں رمضان سیزن کا بھر پور اہتمام کیا ہے۔ماہ مقدس کی سماجی ثقافتی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تفریحی، ثقافتی اور سپورٹس سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More