وزارت انسداد منشیات دفتر کو بندکرنے اور اس کے کاموں کو داخلہ وزارت میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا ٹویٹ

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت انسداد منشیات دفتر کو بندکرنے اور اس کے کاموں کو داخلہ وزارت میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاموں کو آسان بنانا، وسائل کی بچت کرنا اور قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More