وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کلاچی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

پشاور۔ 13 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

درایں اثناء وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےشہید اہلکار کے لواحقین کو شہداء پیکج کے تحت معاوضے کی ادائیگی کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More