امریکا،جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

واشنگٹن۔13مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی حاصل کر لی، جس کے بعد دونوں رہنما5نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مدِ مقابل ہوں گے۔وائس آف امریکا کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں نے ریاست جارجیا، مسی سپی اور واشنگٹن میں ہونے والی پرائمریز میں کامیابی حاصل کی۔

صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس 1968 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 102 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی اور ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے 1215 ڈیلیگیٹس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 137 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی تاہم دونوں رہنماؤں نے صدارتی نامزدگی کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس کی تعداد حاصل کر لی ہے جس کے بعد اب یہ دونوں رہنما 5نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں مدِ مقابل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے کنونشنز میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More